میپکو کاجنوبی پنجاب میں 6نئے گرڈاسٹیشنز بنانے کا فیصلہ

منگل 22 مئی 2018 18:17

ملتان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، ٹرپنگ اور کم وولٹیج کی شکایات کے مستقل خاتمہ کے لئے جنوبی پنجاب میں 6نئے گرڈاسٹیشنز بنانے کا فیصلہ کیاہے ان گرڈاسٹیشنز کی تکمیل پر ایک ارب 40کروڑروپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو انجینئر نواز ندیم کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پرملکی تاریخ کا دوسرا آٹومیٹک (Unmanned) گرڈاسٹیشن ملتان میں بنایاجارہاہے ۔

شہر کے علاقہ سورج میانی میں بننے والے 132KVآٹومیٹک گرڈاسٹیشن پر25کروڑ روپے لاگت آئے گی جس میں 20/26ایم وی اے کے دو پاورٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے جبکہ اس منصوبے کا 90فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے اور رواں ماہ کے آخر تک منصوبہ مکمل ہونیکا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی تاریخ کا پہلا آٹومیٹک گرڈاسٹیشن بنانے کا اعزاز بھی میپکو کے پاس ہے ۔ چشتیاں کے علاقہ بخشن خان میں 66KVآٹومیٹک گرڈاسٹیشن بنایاگیاہے جس سے بجلی کی سپلائی جاری ہے ۔

تیسرا آٹومیٹک (Unmanned)گرڈاسٹیشن بھی میپکو ریجن میں بنایاجارہاہے ۔ 132KVآٹومیٹک کچھی والا گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے کے دو پاور ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے اس منصوبے پر 15کروڑروپے لاگت آئے گی ۔ذرائع نے بتایاکہ 25کروڑروپے کی لاگت سے 132KVکسووال گرڈ اسٹیشن بنایاجارہاہے جس میں 20/26ایم وی اے کے دو پاورٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ جون 2018؁ء میں مکمل ہونیکا امکان ہے ۔

25 کروڑ روپے کی لاگت سے 132KVڈونگہ بونگہ گرڈاسٹیشن بنایاجارہاہے جس میں 20/26ایم وی اے کے دو پاورٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ ستمبر 2018؁ء میں مکمل ہونیکا امکان ہے ۔25کروڑروپے کی لاگت سے 132KVبہاولنگر۔II گرڈاسٹیشن بنایاجارہاہے جس میں 20/26ایم وی اے کے دو پاور ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے ۔25کروڑروپے کی لاگت سے 132KVخانپور بگاشیر گرڈاسٹیشن بنایاجارہاہے جس میں 20/26ایم وی اے کے دو پاور ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے اور یہ منصوبے بھی ستمبر 2018؁ء میں مکمل ہونیکا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ جنوبی پنجاب کے صارفین کی سہولیات کے لئے 66KV استعدادکار کے 7گرڈاسٹیشنز کو 132KVپرکیاجارہاہے ان منصوبوں کی تکمیل پر مجموعی طورپر ایک ارب 38کروڑ78لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ان میں6 کروڑروپے کی لاگت سے 66KVجامپور گرڈاسٹیشن کی استعدادکار132KVپر بڑھائی جائے گی اور یہ منصوبہ رواں ماہ مکمل ہونیکا امکان ہے جبکہ 22 کروڑ 54 لاکھ روپے کی لاگت سے 66KVکروڑلعل عیسن گرڈاسٹیشن، 21کروڑروپے سے 66KVکوٹ سلطان گرڈاسٹیشن، 22کروڑروپے سے 66KV مروٹ گرڈاسٹیشن، 25کروڑ16لاکھ روپے سے 66KVمیکلوڈگنج گرڈاسٹیشن، 22 کروڑروپے کی لاگت سے 66KVمنچن آبادگرڈاسٹیشن اور 20کروڑ روپے کی لاگت سے 66KVہیڈراجکاں کی اپ گریڈیشن کرکے 132KVکی جائے گی یہ تمام منصوبے ستمبر 2018؁ء میں مکمل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :