ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

منگل 22 مئی 2018 18:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سی29لیٹر کھلی شراب،05بوتل شراب ،01عددپستول30بور معہ05روند،برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ پیر ودہائی پولیس نے ساجد سی20 لیٹر کھلی شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے رضوان سے 05 لیٹر کھلی شراب ،دلدار سے 04 لیٹر کھلی شراب اورعنصر سے 05بوتل شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس یٰسین سے 01 عدد پستول 30بورمعہ 05روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :