پنجاب فوڈاتھارٹی لیب کا خوراک کے 2073 نمونوں کا تجزیہ،462 فیل، 1161 پاس

جنوری میں 598، فروری میں 784، مارچ میں 220جبکہ اپریل 578سیمپل چیک کیے گئے فیل ہونے والے نمونہ جات کی رپورٹ متعلقہ اداروں اور کمپنیوں اور آپریشن ٹیموں کو بھجوا دی گئی ہے‘ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی خوراک کے تجزیے کے لیے لاہور کے علاوہ ملتان اور راولپنڈی میں بھی لیبارٹریاں کام شروع کر چکی ہیں‘نورالامین مینگل

منگل 22 مئی 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے نمونوں کی لیبار ٹری رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق 15مئی تک 2073فوڈ سیمپل کو چیک کیے گئے جن میں سے 462 فیل جبکہ 1161 سیمپل پاس ہوئے۔ ڈی جی فوڈ اتھار ٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ پبلک انالسٹ لیب لاہور برانچ نی15مئی تک 2073فوڈ سیمپل چیک کیے۔

جن میں سے جنوری میں 598، فروری میں 784، مارچ میں 220جبکہ اپریل 578سیمپل موصول ہوئے۔پنجاب بھر سے موصول ہونے والے نمونہ جات میں لاہور کنٹونمٹ بورڈکے 110سیمپل چیک کیے گئے جن میں سے 81 معیا ر پر پورے نہ اتر سکے۔ راولپنڈی کینٹ کے 400نمونے جبکہ پنجاب بھر کے جیل خانہ جات کے 68نمونوں کی چیکنگ کی گئی ،جن میں سے صرف ایک سیمپل فیل ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ نے کا میزیدکہنا تھا کہ فیل ہونے والے نمونہ جات کی رپورٹ متعلقہ اداروں اور کمپنیوں اور آپریشن ٹیموں کو بھجوا دی گئی ہے۔

رپورٹ موصول ہوتے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیمیں فیل ہونے والے سیمپلز کی پروڈکشن تا دم اصلاح بند کر دیتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خوراک کے تجزیے کے لیے لاہور کے علاوہ ملتان اور راولپنڈی میں بھی لیبارٹریاں کام شروع کر چکی ہیں۔پنجاب فوڈ ا تھارٹی صحت مند اور محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے خوراک سے منسلک تمام معاملات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :