پشاورہائی کورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس کی سماعت

ڈی سی پشاور،ایڈمنسٹریٹراوقاف اورناظم ٹاون ون کونوٹس جاری ،عدالت طلب

منگل مئی 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پشاورہائی کورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی پشاور،،ایڈمنسٹریٹراوقاف اورناظم ٹاون ون کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ میں شمشان گھاٹ نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس مسرت ہلالی نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتوں کے پیسے کیوں دبا کر بیٹھی ہے ،گڑھے بنانے میں ماہر ہیں تو شمشان گھاٹ نہیں بنا سکتے،حسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے پیسے نکالنا جانتے ہیں،جس نے پیسے دبا کر رکھے ان سے پیسے نکال لینگے،حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے عملی کام نہیں ہوا، عدالت نے ڈی سی پشاور سمیت ایڈمنسٹریٹراوقاف اورناظم ٹاون ون کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکتیس مئی تک ملتوی کردی،،سماعت جسٹس اکرام اللہ خان اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے کی۔

متعلقہ عنوان :