پشاورہائی کورٹ میں خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف رٹ دائر

منگل 22 مئی 2018 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پشاورہائی کورٹ میں خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف رٹ دائرکردی گئی۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ میں ہیلتھ کیئر کمیشن میں مبینہ طورپرغیرقانونی بھرتیوں کے خلاف رٹ سنگین عباس خان نامی مقامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ،رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ اورکابینہ نے آئین کی دفعات 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی،ہیلتھ کیئرکمیشن میں بھرتیوں کی انکوائری رپورٹ کے باوجود افسران کام کررہے ہیں،درخواست گزار کی جانب سے رٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے خلاف کاروائی کرکے انہیں نااہل قراردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :