کوہاٹ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سید انیس الحسن کوسنٹرل پولیس آفس خیبر پختونخوا میں رجسٹرار مقرر کردیاگیا

منگل 22 مئی 2018 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کوہاٹ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سید انیس الحسن کوسنٹرل پولیس آفس خیبر پختونخوا میں رجسٹرار مقرر کردیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میںسپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے تعینات منسٹیریل سٹاف کے گریڈ17کے آفیسر سید انیس الحسن کو سنٹرل پولیس آفس خیبر پختونخوا پشاور میں بطور رجسٹرار مقرر کرکے اہم ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی غرض سے کوہاٹ سے تبدیل ہونیوالے سید انیس الحسن کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس کوہاٹ میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت ،ایس پی آپریشنز جمیل اختر،ڈی ایس پی سٹی رضا محمد،ڈی ایس پی لیگل اسحاق گل اور دیگر متعلقہ پولیس افسران شریک تھے۔تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے تبدیل ہونیوالے منسٹیریل آفیسر سید انیس الحسن کو اعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے موصوف کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی اور نئے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انکے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :