پشاور کے علاقوں میں ایئرفیلڈ کے آس پاس ہوائی فائرنگ کرنے اور کبوتر یاپتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی

منگل مئی 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پشتخرہ ،لنڈی اخون محمد ،گڑھی سکندر خان، نوے کلے، شہید آباد ،باڑہ گیٹ ،کسٹم چوک ،آبدرہ روڈ، تہکال اور پاؤکہ پشاور کے علاقوں میں ائرفیلڈ کے آس پاس ہوائی فائرنگ کرنے اور کبوتر یاپتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 ۔تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فور طورپر دو ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا۔