وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک ، انسینریٹر اور تعمیر نو کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا
مختلف شعبوں کا دورہ کیا، مریضوں کی مزاج پرسی کی،انسینریٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا تفصیلی دورہ کیا شہباز شریف آپ حقیقی مسیحا ہیں ، ہیپاٹائٹس کے علاج کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں‘ایک مریض کی وزیراعلیٰ سے گفتگو عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف ہے ، ہر شہری کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘شہبازشریف وزیراعلیٰ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کو ڈبل کرنے کا اعلان، موقع ملا تو عمارت کو ایک سال میں مکمل کرکے ہسپتال کی گنجائش دوگنا کرینگے ارب روپے کی لاگت سے چنیوٹ۔فیصل آباد روڈ کا منصوبہ بھی بنایا ہے، الیکشن کے بعد موقع ملا تو یہ سڑک 6 ماہ میں مکمل کریں گے‘میڈیا سے گفتگو
منگل 22 مئی 2018 18:36
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے زندگی وقف ہے ، لوگوں کی دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی ہسپتال چنیوٹ میں تعمیر نو کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ ضلعی ہسپتال میں اوپی ڈی ، ان ڈور بلاک، ایمرجنسی وارڈ اور تھیٹر ز کا دورہ کیا۔ مریضوں کو انفیکشن کے محفوظ رکھنے کیلئے تھیٹرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلعی ہسپتال میں داخل مریضوں کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرکاری ہسپتال میں آنے والا ہر مریض ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے ۔ مریضوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے چنیوٹ میں ایسا شاندار ہسپتال بنا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ شہباز شریف جو کہتے ہیں ، کر کے دکھاتے ہیں، یہی حقیقی لیڈر شپ کا تقاضا ہے۔ وزیر اعلی نے نیک تمناؤں کے اظہار پر مریضوں اور لواحقین کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلع ہسپتال میں صحت عامہ کے مختلف منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صحت کے شعبہ میں حقیقی انقلاب برپا کیا ہے۔ ہسپتالو ںکا کلچر بدل دیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کو معیاری ادویات مفت مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کے ضلعی ہسپتال کی تعمیر نو کی گئی ہے اور اسے بہترین ہسپتال بنایا گیا ہے۔ ایک وقت تھا جب مریض علاج کیلئے اس ہسپتال میں آتے نہیں تھے اور آج مریضوں کا بہت رش ہے میرے لئے یہ بات باعث تسکین ہے کہ مریض اب علاج کیلئے اس ہسپتال کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نئی جدید ایکسرے مشین لگائی گئی ہے۔ سی ٹی سکین مشین جلد لگ جائے گی۔ پنجاب حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کر رہی ہے۔ کچھ اضلاع میں یہ مشینیں لگ چکی ہیں جبکہ باقی اضلاع میں لگ رہی ہیں۔ تمام ضلعی ہسپتالوں میں مریضوں کا سی ٹی سکین مفت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ضلعی ہسپتالوں کی طرح یہاں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ پتھالوجی لیب بنائیں گے جہاں اعلیٰ معیار کے ٹیسٹ مفت ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا اور 2018 کے انتخابات میں عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ہمیں منتخب کیا تو چنیوٹ کے ضلعی ہسپتال کو ڈبل کر دیں گے۔ نئی عمارت کا کام فوری طور پر شروع ہوگا اور ایک سال کے اندر یہ عمارت مکمل کرکے اس ہسپتال کی گنجائش دگنی کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ۔فیصل آباد روڈ کیلئے 2 ارب روپے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ الیکشن کے بعد موقع ملا تو اس سڑک کو 6 ماہ میں بنا کر دیں گے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری صحت علی جان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.