اسلام آباد ، نوسرباز مافیا نے سادہ لوح شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے ہتھیا لئے

پراپرٹی کے لین دین میں 90 لاکھ،40 لاکھ،14 لاکھ،6 لاکھ کے چیک ڈس آنر پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

منگل 22 مئی 2018 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا نے سادہ لو ح شہریوں سے ڈیڈھ کروڑ روپے ہتھیالئے ،اسلام آباد پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ۔تفصیلات کے مطابق مدعی عامر نیاب نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ ملزم غفور نے اسے پلاٹ لین دین کے سلسلہ میں 90لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔

دوسری جانب مدعی عابد شاہ نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ ملزم قصور عباسی نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 14لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

مدعی ڈاکٹر عیور علی نے تھانہ آئی اے پولیس کو بتایا کہ ملزم ذولفقار علی نے اسے فیس کی مد میں 40لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔تھانہ رمنا پولیس کو مدعی عاطف حسین شاہ نے بتا یا کہ ملزم آصف رضامیر نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 6لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔جبکہ محمد ربیر نے تھانہ آبپارہ پولیس کو بتایا کہ ملزا سردار احمد اعجاز نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں اسے 165000کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔وفاقی پولیس نے تمام درخواستوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ذیشان کمبوہ