وفاقی پو لیس نے شراب فروشی ، چوری ، نا جا ئز اسلحہ اور غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث14ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 22 مئی 2018 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) وفاقی پو لیس نے شراب فروشی ، چوری ، نا جا ئز اسلحہ اور غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 101بو تلیں معہ 12کین بئیر شراب ، چرس ، مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران پولیس نے 48پیشہ ور بھکاریو ںکے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آ ئی نصر اللہ اور محمد افتخا ر معہ ٹیم نے اقبا ل ٹا ئون میں ریڈ کرکے دو ملزمان ذیشان اور دائود مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 101بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے سب انسپکٹر ارشد محمود نے ملزم سکندر حیا ت سے 12عدد کین بئیرشراب بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث پا نچ ملزمان کوگرفتار کر لیا، تھا نہ کو رال پو لیس کے اے ایس آئی ختر زمان نے گرفتار ملزم اختر حسین سے پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھانہ بہا رہ کہو پولیس کے اے ایس آئی نصر اللہ نے ملزم عتیق الر حمان سے مسروقہ بر آمد کرلیا، جبکہ سب انسپکٹر سیف اللہ نے صغیر احمد نے گرفتار ملزم کے انکشاف و نشاند ہی پر 12بور گن بر آمد کرلی، تھا نہ ما ر گلہ پولیس کے اے ایس آئی جا وید اختر نے مو با ئل فون چھیننے میں ملوث ملزم عدنا ن کو گرفتار کرلیا، تھا نہ تر نول پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے ملزم سبحا ن اللہ سے 123گر ام چرس اور اے ایس آئی اشفاق احمد ملزم شہنشاہ سے رپیٹر گن معہ ایمو نیشن بر ٓمد کرلیا ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے 48پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ۔

ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :