لاہور ، کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

منگل 22 مئی 2018 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) بند روڈ پر واقع جوتوں کے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے کارخانے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم آگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بتائی گئی ہے جبکہ کارخانے میں موجود ربڑ اور لوشن کی بڑی مقدار موجود ہونے کے باعث آگ کو پورے عمارت میں گھیرے میں لے لیا آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے دو سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :