پنجاب بھر کے ڈینگی سکواڈ کے ملازمین ڈسپنسرز ایک مرتبہ اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئے

منگل 22 مئی 2018 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پنجاب بھر کے ڈینگی سکواڈ کے ملازمین ڈسپنسرز ایک مرتبہ اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے احتجاج کے سلسلے میں سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیکر ٹریفک بلاک کر دی ڈینگی پروگرام کے ملازمین اور ویکسینٹر کے احتجاج کی وجہ سے چوک سول سیکرٹریٹ اور گرد و نواح کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام ہوگئی قبل ازیں مذکورہ ملازمین نے ناصر باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں سے وہ ایک ریلی کی شکل میں سول سیکرٹریٹ پہنچے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے احتجاجی ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ویکسی نیٹروں کے کنوینس الائونس کی کٹوتی ختم کی جائے جبکہ ڈینگی پروگرام کے ملازمین کو ریگولر کیا جائے ملازمین اس عہد کااظہار کیا کہ وہ مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔