مالی سال 2017-18 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ

منگل 22 مئی 2018 18:55

مالی سال 2017-18 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 30 فیصد سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) مالی سال 2017-18 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران درآمدات کی مالیت 11.44 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پہلے دس ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 8.78 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران درآمدات میں 2.66 ارب ڈالر یعنی 30.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں مشینری کی درآمدات بھی 9.51 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔ اسی طرح زرعی و صنعتی کیمیکلز کی درآمدات میں بھی 15.71 فیصد کے اضافہ سے درآدات کا حجم 7.22 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ غذائی اجناس کی درآمدات میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی تا اپریل 2017-18 کے دوران درآمدی بل 5.22 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :