کراچی:ڈیفنس میں افطاری کے اوقات میں گاڑیوں کا سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم

منگل 22 مئی 2018 19:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں افطاری کے اوقات میں گاڑیوں کا سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 2 میں 3 ملزمان سفید گاڑی میں آئے اور 2 گاڑیوں سے ساؤنڈ سسٹم نکال کر فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سے ایک ملزم نے پہلے گلی میں کھڑی 2 گاڑیوں کا جائزہ لیا اور پھر ایک گاڑی کا کوارٹر گلاس توڑنے کے بعد دروازہ کھولا اور گاڑی میں لگے ساؤنڈ سسٹم کو نکال لیا۔

ملزم نے پہلی کامیاب کارروائی کے بعد دوسری گاڑی کا رخ کیا اور اس کا بھی کوارٹر گلاس توڑنے کے بعد ساؤنڈ سسٹم نکال کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق علاقے میں گزشتہ چند روز کے دوران یہ پانچویں واردات ہی

متعلقہ عنوان :