کراچی:انویسٹی گیشن پولیس نے بھانجے کو قتل کرنے والے ماموں کو گرفتار کرلیا ، آل قتل بھی برآمد

منگل مئی 19:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) کراچی میںشارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستان جوہر میں بھانجے کو قتل کرنے والے سفاک ماموں کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس آئی او گلستان جوہر انسپکٹر سالم رند نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزم انور کو گرفتار کر لیا، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون ایسٹ زون عمر طفیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم انور نے رواں ماہ 15 مئی کی صبح اپنے بھانجے 20 سالہ محمد عمر کو صبح اپنے گھر مکان نمبر N-255 بلاک 12 گلستان جوہر میں صبح نو بجے کے قریب اس وقت تیز دھار آلے کے وار سے گلے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ اپنی بہن کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آیا تھا۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ مقتول محمد عمر کے ماموں انور نے جائیداد میں سے اپنا حصہ مانگا تھا، حصہ نہ ملنے پر اس نے اپنے بھانجے کو قتل کر دیا، جبکہ مذکورہ گھر مقتول کی والدہ کے نام پر ہے۔ ملزم واقعے کے بعد سے غائب تھا۔ پولیس نے سخت جدوجہد اور کوششوں کے بعد ملزم انور کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر آلہ قتل تیز دھار آلہ بھی برآمد کر لیا

متعلقہ عنوان :