الپوری:شانگلہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سہ ماہی صفائی مہم جاری

پہلے مرحلے میں میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کی گلی کوچوںاور مین سڑکوں کی صفائی کی

منگل 22 مئی 2018 19:21

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء)شانگلہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سہ ماہی صفائی مہم جاری،پہلے مرحلے میں میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کی گلی کوچوںاور مین سڑکوں کی صفائی کی ہے۔اس مہم میں مونسپل ایڈمنسٹریشن کے حدود میں تمام نالیوںکو صاف کیا جائے گا جبکہ گندگی کے ڈھیروں کو ٹیکانے لگائے گی- ان خیالات کا اظہارتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن افسر فضل ربی نے اس صفائی مہم میں شامل ہونے والے دو نئی گاڑیوں کی افتتاح کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخواجہ محمد فہیم نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں بطور مسلمان اپنا صٖائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کواپنا کردار ادا کرنا چاہئے، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جاری سہ ماہی صفائی مہم میں عوام تعاون کرے تاکہ یہاں کے مکینوں کو گندگی سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے ۔

اس حوالے سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن افسر فضل ربی نے مقامی دکانداروں سے اپیل کی کہ اپنے دکان کی تمام گند کو اکھٹا کرکے سائڈ پر رکھ دیں تاکہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پراسے اٹھاکر ٹیکانے لگائے گے،جس سے بازار میں گندگی نہیں پھیلی گی ،الپوری قدرتی لحاظ سے بھی صاف اور خوبصرت علاقہ ہے ،عوامی تعاون سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جاری سہ ماہی مہم کو کامیاب کرکے اس کو ماڈل بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھاری مشنری خریدی گئی ہے جس میں دو ٹریکٹر،ایک بلڈوزر،دو عدد موٹر سائیکل شامل ہیں