صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لئے ایڈوائز کل گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردی جائیگی

منگل 22 مئی 2018 19:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لئے ایڈوائز کل گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردی جائیگی گورنر خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی اپنی پانچ سال مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہو جائیگی اور نگران سیٹ اپ عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کو 28مئی کو تحلیل کیاجا رہاہے اسمبلی کو تحلیل کرنے سے چند روز قبل سفارشات گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کرنا لازمی ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ قانون نے مشترکہ طور پر ایڈوائز تیارکر لیا ہے اوراسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ چند روز کے دوران ایڈوائز گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردی جائیگی خیبرپختونخوا اسمبلی کے تحلیل ہونے میں 6دن رہ گئے ہیں نگران سیٹ اپ میں شامل وزراء کوہدایات کی ہے کہ وہ پشاور سے باہر نہ جائیں