ملک بھر میں موجود غیر رجسٹرڈ 4لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے حوالے سے لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

منگل 22 مئی 2018 19:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) ملک بھر میں موجود غیر رجسٹرڈ 4لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے حوالے سے لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے رمضان المبارک کی آمد کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی بھی سست روی کا شکار ہو گئی ہے پشاور سمیت قبائلی علاقہ جات اور صوبے کے دیگر اضلاع کے علاوہ ملک بھر میں چار لاکھ سے زائد ایسے افغان مہاجرین بھی موجود ہیں جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپنی رجسٹریشن نہیں کرائی ہے جس کے باعث انہیں افغان ریفیوجیز کارڈ بھی جاری نہیں کئے جا ر ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے تمام علاقوں میں رجسٹریشن نہ کرنے والے افغان مہاجرین کی چھان بین کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی شروع کرلی گئی ہے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 14لاکھ ہیں جبکہ سٹیزن کارڈ کے لئے رجسٹریشن کرنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 8لاکھ 64ہزار ہیں ۔ رضا کارانہ طور پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہیں ۔ تاہم اب تک خیبر پختونخوا اور فاٹا سے ایک ہزار سے زائد افغان خاندان واپس جا چکے ہیں