رمضان المبارک۔ضلعی انتظامیہ کا گران فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ۔ مزید 91 گرانفروش گرفتار۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی افسران کو کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

منگل 22 مئی 2018 19:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک میںگرانفروشوں کے خلاف کاروائیا ں تیز کر دی ہیںاور پشاور کے مختلف علاقوں سے 91گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹا ئون ٹو عرفان علی کے ہمراہ خزانہ،چارسدہ روڈ، فقیر کلے اورپجگی روڈ پر مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔

کاروائی کے دوران گرانفروشی پر 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے سارہ تواب عمر کے ہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں چیکنگ کر تے ہوئے گرانفروشی پر 17 افراد کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے یونیورسٹی روڈ، تہکال اور ورسک روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے 18 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے زریاب کالونی، فقیر آباد اور دلہ زاک روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 23 افراد کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ جان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ کنڈی نے اُرمڑ، پھندو چوک، بد ھ بیر اور دیگر علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے 11 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کنڈی نے جی ٹی روڈ اور چمکنی کے علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے 9 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔ن گرفتار گرانفروشوں میں قصائی ، سبزی و پھل فروش، مرغی فروش، جنرل سٹور مالکان ، دودھ فروش اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران افطار ی کے اوقات میںبھی بازاروں میں موجود رہتے ہیں اور اکثران کی افطاری بازاروں میں ہی رمضان سہولت مراکز پر ہوتی ہیں۔

افسران کے افطاری کے اوقات میں بازاروں میں موجود ہونے کی وجہ سے عوام کو اشیاء خوردنوش سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کی جا رہی ہیں۔ آج عوام نے رمضان سہولت مراکز میں بھی گرانفروشوں کے خلاف شکایات درج کیں جن پر موقع پر کاروائی کی گئی۔ آج ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن 1052 پر درجنوں شکایات پر متعلقہ علاقہ مجسٹریٹس نے کاروائیاں کیں۔ ڈپٹی کمشنرپشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کو گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

جبکہ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خریداری کے وقت دکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ کے مطابق ادائیگی کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن 1052 یا قریبی رمضان سہولت مرکز پر شکایت درج کریں۔ آپ کی شکایت پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی