امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویڑنامامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان کے کامیابی کے 46 سال مکمل

منگل مئی 19:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) آئی ایس اوپاکستان اپنے کامیاب سفر کا 46واں سال مکمل ہونے پر ملک بر میں اپنا یوم تا سیس منا رہا ہے۔ ملک کے دیگر ڈویڑن کی طرح پشاور ڈویڑن کے زیر احتمام بھی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدربرادرانصرمہدی اوردیگرعلمائ ، سینیر احباب اور ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی صدر انصر مہدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ آئی ایس او نے ملک و مذ ہب اور عا لم اسلام کی سربلندی اور سرفرا زی کے لئے ھر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

جبکہ آئی ایس او کے یہی جوان قوم و ملت کے عظیم سرمایہ ہے۔دیگر مقررین نے فرمایا کہ آئی ایس او اپنے پھلے ہی تا سیس سے معاشرے میں ایک روشن فکر انقلاب اور تبدیلی کیلیے کوشاں ہے۔ تقریب کے آخر میں کیک کا ٹا گیا اور افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا

متعلقہ عنوان :