اندرون وبیرون ملک کی معروف سیاسی شخصیات پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی میںشامل

منگل 22 مئی 2018 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) عام انتخابات سے قبل اندرون وبیرون ملک کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی میںشامل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق رواں برس منعقد ہونے والے عام انتخابات سے قبل مڈل ایسٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف دھوتھڑ،بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے محمد یونس خان تاجک اور ملک محمد منصور خان کاکڑ، پنجاب بہاولپور سے محمد عرفان بلوچ،ملتان سے چوہدری محمد حسن ،سندھ جامشوروسے سردار خان محمدخان مری، جیکب آباد سے یاسر عزیز انصاری ،شفقت اللہ گولو، ٹھٹھہ سے سردار احمد علی خان جتوئی،نوشہروفیروزسے امداد علی چنہ، خیبر پختونخوا لوئر دیر سے صدام خان اور محمد الیاس خان جبکہ صوابی سے معراج خان جدون نے عا م انتخابات کے تناظر میں پارٹی کیلئے سر گرم کردار ادا کرنے کااور پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے منشور اور چیئرمین ہارون خواجہ کے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے انقلابی اصلاحات پر مبنی پیغام کوگھر گھر پہنچانے میں اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد بھی کیا ۔

(جاری ہے)

ہارون خواجہ نے محب وطن اورمتحرک سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کو پی ایف ایم کیلئے نیک شگون قرار دیا۔اس موقع پر ہیڈ آف ممبر شپ جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے مڈل ایسٹ میں پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کو مقبول کرنے میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر چوہدری محمد اشرف دھوتھڑ کو پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی اوور سیزمڈل ایسٹ ریجن کا صدر مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاجبکہ ہیڈ آف سوشل میڈیا خلیل گل کی ماضی کی شاندار کار کردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنا کام جاری رکھنے کی تلقین کی گئی۔

پی ایف ایم مرکزی کوارڈینیٹرممبر شپ ملک الطاف اور میڈیا کوارڈینیٹر محمد بلال صابر اور صدر لاہور مصطفیٰ رانا نے اندرون وبیرون ملک کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کو پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا