صوبہ پنجاب میں مختلف ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 5 ارب روپے سے زائد کی منظوری

منگل 22 مئی 2018 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی66ویںاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 97کروڑ 44لاکھ 30 ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی66ویں اجلاس میںجن4ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں بہاولپور میں سول ہسپتال تا ڈیرہ بھکہ (لمبائی 11 کلومیٹر) دو رویہ روڈ کی تعمیر (فیز I) کیلئے 77 کروڑ 4 لاکھ 41 ہزار روپے، ای پروکیورمنٹ (فزیبیلٹی) پی سی II کیلئے 2 کروڑ 29 لاکھ 94 ہزار روپے ، صوبہ پنجاب کے 11 اضلاع میں جپسم کی مدد سے سیم اور تھور زدہ زمینوں کو کاشت کے قابل بنانے کیلئے 1 ارب 89 کروڑ 9 لاکھ 95 ہزار روپے اور بہاولپور میں ویٹرنری اور انیمل سائنسز یونیورسٹی کے قیام کیلئے 3 ارب 29 کروڑ روپے شامل ہیں

متعلقہ عنوان :