نیب لاہور نے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پارکنگ کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والا میڈیکل سرٹیفکیٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

منگل مئی 19:35

نیب لاہور نے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پارکنگ کمپنی کی جانب سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) نیب لاہور نے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پارکنگ کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والا میڈیکل سرٹیفکیٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور نے پارکنگ کمپنی میں کروڑوں روپے مالیت کی مبینہ کرپشن تحقیقات کے سلسلے میں سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پارکنگ کمپنی حافظ میاں نعمان کو گزشتہ صبح گیارہ بجے طلب کررکھا تھا نیب حکام ان کی آمد کا انتظار کرتے رہے لیکن انہوں نے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ نیب لاہور کو بھجوا دیا جس میں ڈاکٹرکی جانب سے کہا گیا تھا کہ حافظ میاں نعمان کی طبعیت خراب ہے جس کے باعث وہ نیب لاہور کے دفتر میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر نیب لاہور نے پیش کئے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو مسترد کرتے ہوئے حافظ میاں نعمان کی طلبی کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر سوچ و بچار شروع کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :