پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دو کلبوںسمیت ایک نجی کمپنی کو سیلز ٹیکس کا نادہندہ قرار دیدیا

منگل 22 مئی 2018 19:35

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دو کلبوںسمیت ایک نجی کمپنی کو سیلز ٹیکس کا نادہندہ قرار دیتے ہوئے اظہاروجوہ کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں بتایاگیا ہے کہ پی آر اے کی جانب سے نادہند قرار دئیے گئے اداروں میں صفائی کمپنی البراک ،لاہور جمخانہ کلب اور سکھ چین کلب شامل ہیں البراک کے ذمہ سیلز ٹیکس کی مد میں تین کروڑ روپے ،سکھ چین کلب کی مد میں گزشتہ 7 ماہ کا سیلز ٹیکس ایک کروڑ روپے جبکہ لاہور جمخانہ کلب کے ذمہ سیلز ٹیکس کی مد میں ایک ماہ کا 45لاکھ روپے واجب الادا ہے۔

متعلقہ عنوان :