Live Updates

حکومت کے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات و اعلانات ہوا میں معلق ہو گئے ہیں ،عوام حکمرانوںکو کوس رہے ہیں ،محمد اشرف بھٹی

منگل 22 مئی 2018 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات و اعلانات ہوا میں معلق ہو گئے ہیں لاہور اور گردونواح کے شہری ہر روزے کی سحری اندھیرے میں رکھنے پر مجبور ہیں جبکہ دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی نایابی کی وجہ سے روزہ دار بلبلا اُٹھے اور حکمرانوںکو کوس رہے ہیں مسلم لیگ ن؂ کی حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا، لوڈشیڈنگ سے سحر ی ، نماز فجر ، افطاری اور نماز تراویح کی عبادت میں خلل پڑ رہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف او ر شہباز شریف پاکستان کی سیاسی تاریخ کے میر جفر اور میر صادق ثابت ہو ئے ہیں ، نواز شریف کی گھٹیا سوچ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، نواز شریف چوری کا مال بچانے کے لیے کسی بھی حد تک بھی چلے جائیں گے اس کے بارے میں عوام نے کبھی خواب میں بھی نہیںسوچا ہو گا وہ ملک کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس ملک میں لائی جائے، جنرل جیلانی کی گود میں پلنے والے اور ضیاء الحق کے گملے میں پروان چڑھنے والے نواز شریف کو آج خلائی مخلوق نظر آرہی ہے ، قوم نواز شریف کے ڈکیٹٹر سے لیکر جموریت تک کے سفر سے باخوبی آگاہ ہے یہ جھوٹ بول کر باشعور عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ، نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف جھوٹ بو لنے کا عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں ان کا نام کینز بک آف ریکارڈ میں درج ہو نا چاہیے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات