فیصل آباد میں نوسر بازی کی وارداتیں رک نہ سکیں

منگل مئی 19:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) فیصل آباد میں نوسر بازی کی وارداتیں رک نہ سکیں ‘ صبح سویرے عبدالرشید غازی چوک میں ایک اور پردیسی لٹ گیا ‘بتایا گیا ہے کہ شفیق نامی پردیسی کونگینہ پٹرول پمپ کے قریب نوسر بازوں نے روک لیا اور کیری ڈبہ سے انرجی سیور نکال کر اسے دکھائے جنہیں سستے داموں دینے کا جھانسہ دیکر اس سے نقدی چار ہزار روپے ہتھیا لئے ‘لٹنے والے شخص شفیق نے اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع کردی جس پرکارروائی شروع کردی گئی ہے تاہم نوسر بازی کے ذریعے چار ہزار روپے لیکر فرار ہونیوالے ملزموں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :