فیصل آباد، دن دیہاڑے ڈاکہ‘شہری سے قیمتی موبائل فون اور آٹھ ہزار روپے لوٹ لئے گئے

منگل 22 مئی 2018 19:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈاکہ‘شہری سے قیمتی موبائل فون اور آٹھ ہزار روپے لوٹ لئے گئے ‘بتایا گیا ہے کہ ٹول پلازہ کھرڑیانوالہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے فاروق کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے ہوئے روک لیا اور اس سے قیمتی موبائل فون ‘آٹھ ہزار روپے نقدی اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے ‘پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی تاہم ابھی تک ڈاکوئوں کی تلاش میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :