ایکسپریس ہائی وے پر ڈھوک کالا خان پر ٹرک نے دو موٹرسائیکل جوانوں کو کچل ڈالا

دونوں میتیں پمز ہسپتال منتقل،ڈرائیور موقع سے فرار

منگل 22 مئی 2018 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) اسلام آباد کی مصروف شاہراہ ایکسپریس ہائی وے پر ڈھوک کالا خان کے قریب ٹرک نے دو موٹرسائیکل جوانوں کو کچل ڈالا،دونوں میتیں پمز ہسپتال منتقل،ڈرائیور موقع سے فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مصروف شاہراہ اسلام آباد ایکسپریس وے ڈھوک کالا خان کے مقام پر تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس سے دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ان کی میتیں پمز ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔