Live Updates

عمران خان کا پہلے 100دن کا چھ نکاتی ایجنڈہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

منگل 22 مئی 2018 19:59

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کی سینئر رہنما و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا پہلے 100دن کا چھ نکاتی ایجنڈہ پاکستان کے لیے انشاء اللہ گیم چینجر ثابت ہوگا یہ ہماری کھوئی ہوئی منزل کا نشان ہے امیدوں آرزوئوں اور خوبصورت خوابوں کا محور ہے 100دن میں قبلہ درست ہوگا اور اگلے پانچ سال میں انشاء اللہ پاکستانیوں کی 70سالہ محرومیاں ختم ہوجائیں گی عوام کو چاہیے کہ یکسو ہوکر عمران خان کی قیادت پر متفق ہوکر پاکستان اور پی ٹی آئی جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں اس ایجنڈے پر عمل درآمد نا ممکن ہے دراصل انکے خود کے لیے اس پر عمل درآمد نا ممکن ہے عمران خان کے لیے نہیں کیونکہ عمران تو ہے نا ممکن کو ممکن کرنے والا لیڈر اور قوم یہ بھی دیکھ چکی ہے کہ باقی نام نہاد لیڈر ممکن کو بھی ناممکن کر دیتے ہیں قدم بڑھائو عمران خان پوری قوم تمہارے اور تمہاری کک کے ساتھ کھڑی ہے تمام مفاد پرستوں کو بولڈ کرو اور قوم کے لیے چھکے اور چوکوں کی بارش کر دو ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ساتھ غلام رسول ، ارسلان ، عنصر ،احسب ، عمران بھٹی ، غلام یٰسین کاشفہ ، فرحت ، رومیسہ ڈاکٹر ادیبہ و دیگر بھی موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات