جہلم،ضلع بھر کے تمام پراپرٹی ڈیلرز کا بلیک میلر پٹواریوں سے بائیکاٹ کاا علان

منگل 22 مئی 2018 20:01

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) ضلع بھر کے تمام پراپرٹی ڈیلرز کا بلیک میلر پٹواریوں سے بائیکاٹ کاا علان، ضلع بھر کے پراپرٹی ڈیلرز نے عوام کو ریلیف دینے کے مقاصد سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد مذکورہ شہریوں کو معیاری اور کم نرخ پر اشیاء خرد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، تمام اضلاع میں رمضان بازاراور دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ بلخصوص ریونیو افسران و اہلکاروں کی زیر نگرانی کیے جاتے ہیں،جبکہ ضلع جہلم کے چند پٹواریوں نے اس با برکت مہینے میں رمضان بازاروں میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کیاجس پر انتظامیہ نے ڈیوٹی روسٹر میں سے انکا نام نکال دیا اس کے باوجود چند پٹواریوں نے احتجاج کی صورت اختیار کر لی اور ساتھ میں عوام کو مزید مشکلات میں مبتلا کرنے کے لئے جملہ سرکاری امور بھی سرانجام دینے سے بھی انکار کیا۔

(جاری ہے)

چند بلیک میلر پٹواریوں نے باقی پٹواریوں کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی جس سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے ، ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے فرائض کو ادا کرنے سے ہر گز گریز نہیں کرنا چاہے ، اس نازیبا حرکت کی بنیاد پر مذکورہ 5 پٹواریوںکے ساتھ جہلم کے تمام پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے بائیکاٹ کاا علان کرتے ہیں۔ جہلم کے سیاسی، عوامی، سماجی، فلاحی اور رفاعی حلقوں نے پٹواریوں کے ہتک آمیز رویے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صدر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن جہلم عبدالرشید بٹ اور جنرل سیکریٹری نعیم اختر چشتی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر سے اے ڈی سی آر آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی جاوید افضل، شیخ طارق، سردار عبدلمنیف اور دیگر پراپرٹی ڈیلرز کے نمائندگان موجود تھے ۔ انکا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں سے ضلع بھر کے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور وہاں پر تعینات افسران و اہلکار بھی ذاتی اطمینان، کار سرکار اورعوام کو ریلیف دینے کے مقاصد سے کام کر رہے ہیں۔کچھ پٹواری حضرات نے بلخصوص رمضان بازاروں میں ڈیوٹی کرنے سے گریز کیا ان کے ساتھ ہمارا کاروباری بائیکاٹ جاری رہے گا۔