مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چو ہدری محمد اشرف کا کامیاب آپریشن

انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں دا خل

منگل مئی 20:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) قانون و انصاف پارلیمانی کمیٹی کے چئیر مین چو ہدری محمد اشرف مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کو کامیاب آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں دا خل کرا دیا ہے تاہم ان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے خاندانی زرائع نے بتایا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چو ہدری محمد اشرف کو دل کا دورہ پڑ نے کے بعد اتوار کی صبح ڈاکٹرز ہسپتال میں دا خل کرا دیا گیا تھا 22تاریخ کو قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے نیب کے چئیر مین (ر) جسٹس جا وید اقبال کو طلب کر رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

چو ہدری محمد اشرف کو دل کا دورہ پرنے کے سبب آج ان کی طلبی بھی منسوخ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :