فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تر جمان کی مذ مت

منگل 22 مئی 2018 20:01

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تر جمان کی مذ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تر جمان نے اس خبر کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کی ہے جو کہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن (HPSAP) کے لائسنس کے کینسل ہو نے سے متعلق مختلف اخبارات میں شائع ہوئی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے تر جمان نے کہاہے کہ اس خبر نے ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر کی حالیہ پوزیشن کی قانونی حیثیت کو شک میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے تر جمان نے اس خبر کی سختی سے تر دیدکر تے ہو ئے کہا کہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن (HPSAP) کے لا ئسنس منسو خ نہیں ہو اجبکہ اس کی تجدید میں تا خیر کو DGTO آفس میں سیکر یٹر ی کا مرسCondonedکر دیا ہے ۔ یہ حقیقت واضح ہے کہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن (HPSAP) کا نام ان ایسو سی ایشنز میں شامل نہیں جن کا لا ئسنسDGTOنے منسوخ کر دیا ہے اور یہ لسٹ DGTO کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے ترجمان نے اخباری نمائندوں پر زور دیا کہ وہ کوئی بھی خبر چھاپنے سے پہلے اس خبر کی تصدیق کریں تاکہ بے بنیاد اور غلط خبریں شائع نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :