کیو ای سی کے زیراہتمام ہنزہ کیمپس میں کوالٹی ایشورنس پر ورکشاپ کا انعقاد

منگل مئی 20:03

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام KIUہنزہ کیمپس میں "سیلف اسسمنٹ رپورٹ رائٹنگ اور کوالٹی ایشورنس "پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ جس میں شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر کیو ای سی محترمہ مہوش عصمت اللہ نے ریسورسز پرسن کے طور پر لیکچر دیئے۔ ورکشاپ میں ہنزہ کیمپس کے اساتذہ اور منجمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کیو ای سی میر تعظیم اختر اور کیمپس ڈائریکٹر رحمت کریم بھی موجود تھے۔ محترمہ مہوش عصمت اللہ نے اپنے لیکچر میں سیلف اسسمنٹ کے مختلف طریقہ ہائے اور جدید اصولوں پر روشنی ڈالی اور سیلف اسسمنٹ روپورٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوںنے عصر حاضر میں کوالٹی ایشورنس کی اہمیت سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیو ای سی میر تعظیم اخترنے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے تمام جامعات کو سیلف اسسمنٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

یونیورسٹی ریکنگ میں اس کا باقاعدہ سکور رکھا ہے ۔ قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی نے گذشتہ سال مین کیمپس میں بی ایس پروگرام کے سیلف اسسمنٹ کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ ہمارا اگلا ہدف کیمپس میں بھی یہ پروگرام شروع کراناہے ۔ جس کیلئے یہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ہے۔ ہنزہ کیمپس میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا باقاعدہ سیل قائم کیا جائیگا تاکہ کیمپس کے تعلیمی معیار میں اضافہ ہو۔ ورکشاپ کے اختتام پر کیمپس ڈائریکٹر رحمت کریم نے بھی خطا ب کیا اور اس نوعیت کے اہم ورکشاپ کے انعقاد پر کیو ای سی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :