Live Updates

صوابی کی بنجرزمینوںپر10کلومیٹرایکسپریس وے کاافتتاح کرکے سوات موٹروے کانام دیدیاگیا، امیرمقام

100روزہ پلان سے قبل عمران خان بلین ٹری،350ڈیمز،وزیراعلیٰ ہائوس کولائبریری میںتبدیل کرنے سمیت دیگردعووں کوعملی جامہ پہنانے میںناکامی پرعوام کوجواب دیں،مشیروزیراعظم

منگل 22 مئی 2018 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ شرم اورحیاکی بھی کوئی حدہوتی ہے کہ صوابی کے بنجرزمینوںپر10کلومیٹرایکسپریس وے کاافتتاح کرکے سوات موٹروے کانام دیدیا،ADB سے قرض بھی لیااورFWOکو25سال کیلئے ٹھیکے پربھی دیدیامگرپھربھی پائیہ تکمیل تک پہنچانہ سکے۔

انہوںنے کہاکہ پانچ سال قبل اگر عمران خان اورپرویزخٹک پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کواتالیق مان کرانکی شاگردی کرتے توشاید تحریک انصاف کی حکومت کوئی ڈھنگ کاکام کرلیتی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اب 100ٹوپی ڈرامہ پلان کے ذریعے ایک بارپھرعوام کوسبزباغ دکھاکردھوکہ دینے کی کوشش کیاجارہاہے،100پلان سے قبل عمران خان ایک بلین ٹری،350ڈیمز،وزیراعلیٰ ہائوس کولائبریری میںتبدیل کرنے سمیت دیگردعووں کوعملی جامہ پہنانے میںناکامی پرعوام کوجواب دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے عوام کوجھوٹ اوردھرنوںکے سوا کچھ نہیںدیا،انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی100دن ٹوپی ڈرامہ پلان میںعوام نہیںآئیںگے۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ عوام کی نظریںصرف پاکستان مسلم لیگ(ن) پرلگی ہوئی ہیں اورانشاء اللہ جس رفتارسے پنجاب اور لاہور ترقی کی راہ پرگامزن ہوئے ہیںبالکل اسی طرح اقتدارمیںآنے کے بعدخیبرپختونخوااورپشاورکوترقی کی راہ پرگامزن کریںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات