ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کی (کل) رہائی کا امکان

ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا

منگل مئی 20:13

ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کی (کل) رہائی کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )) لاہور کے ہاتھوں کرپشن کے الزامات میں گرفتار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کی کل (بدھ ) رہائی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔ جبکہ اسرار سعید کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دیا تھا ۔آج بدھ کے روز اسرار سید 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائیں گے جس کے بعد انکی ضمانت پر رہائی ہو سکے گی۔