ْپاکپتن، پنجاب کے وزیر برائے ریوینو میاں عطا محمدمانیکا کا سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ

منگل 22 مئی 2018 20:13

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب کے وزیر برائے ریوینو میاں عطا محمدمانیکا نے سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ میاں عطا محمدمانیکا نے کئی بار موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے اختلاف کی بنا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا لیکن بعدازاں نئی وزات ملنے پر وہ دوبارہ حکومت شامل ہی رہے ۔

(جاری ہے)

اب اپنی صحت کی خرابی کی بنا سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

حلقہ pp-191سے پنجاب کے وزیر برائے ریوینو میاں عطا محمدمانیکا کے بیٹے حیات مانیکا اور مانیکا فیملی کے سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کے چھوٹے بھائی میاں فاروق مانیکا ، سابق تحصیل ناظم میاں فرخ ممتاز مانیکا،میاں اظہر فرید وٹو ، رائو محمدجمیل ہاشم خاں حصہ لیں گے اور اس حلقہ میں سخت مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :