سجاول،ہندو جوگی برادری کے 140افراد نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

منگل 22 مئی 2018 20:15

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سجاول ضلع کے تحصیل میرپور بٹھورو کے نواحی گوٹھ شیر خان لوند کے قریب جوگی اسٹاپ کے رہائشی ہندو جوگی برادری کے 140 مرد خواتین و بچوں نے پروفیسر ڈاکٹر پیر سید علم الدین شاہ کے ہاتھ پر کلمہ نبی ؓ وسلم کا پڑھ کے دین اسلام قبول کرکے مسلمان بن گئے جبکہ دین اسلام قبول کرنے والوں کو برتن کپڑے راشن و دیگر ضروری سامان بہی دیا گیا اس موقع پر دین اسلام قبول کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہم دو جہاں کے سردار حضرت محمد رسول اللہ صلہ وسلم کی ایمانداری دیانتداری اور دین اسلام کی فضیلت کے قصے سن کر متاثر ہوکہ مسلمان ہوئے ہیں اور تمام سکون محسوس کر رہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار شیخ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہر وہ اچھا کام کیا جائے جس میں اللہ پاک راضی ہو اور دین اسلام قبول کرنے والوں کو ہر سہولت دلوائی جائے گی یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار شیخ کی محنتوں کاوشوں سے اس سے قبل بھی ہزاروں ہندو نے دین اسلام قبول کرکہ مسلمان بنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :