ایم ایم اے برسر اقتدار آکر ملک کو روشن اور تر قی یا فتہ ملک بنائے گی ،میاں محمد اسلم

متحدہ مجلس عمل بھر پور عوامی رابطہ کے ذریعے انتخابات 2018 ء میں بہتر ، مثبت نتائج لائے گی، جھنگی سیداں میں عوامی دعوت افطار سے خطاب

منگل 22 مئی 2018 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و مر کزی رہنماء متحدہ مجلس عمل میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اگر قوم چاہتی ہے کہ ملک سے غربت اور بدامنی کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں ملیں تو اسے اسلامی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا ، متحدہ مجلس عمل ملک وقوم کو متبادل قیادت فراہم کرسکتی ہے۔

متحدہ مجلس عمل کا قیام مایوسی کے اندھیروں میںا ُمید کی کر ن ہے ۔ انھوں نے کہا ایم ایم اے برسر اقتدار آکر ملک کو روشن اور تر قی یا فتہ ملک بنائے گی ، عوام آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کو خدمت کا موقع دیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھنگی سیداں میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری ،صا حبزادہ ولی اللہ بخاری ، عزیز الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا باریاں لینے والی جماعتیں عوام کو جو دے سکتی تھیں دیدیا آج اگر ملک میں غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ہیں تو یہ انہی پارٹیوں کے تحفے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگی کاطوفان برپاہے،حکمرانوں نے رمضان المبارک سے قبل بڑے بلند وبانگ دعوے کیے تھے۔نہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوا اور نہ ہی عوام کو ریلیف ملا بلکہ،گرانفروش اور ذخیرہ اندوز عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں،میا ں محمد اسلم نے کہامتحدہ مجلس عمل بھر پور عوامی رابطہ کے ذریعے انتخابات 2018 ء میں بہتر ، مثبت نتائج لائے گی،جو قوم کے لیے حو صلوں کو تقویت فراہم کر ے گا ۔