مردان اور نوشہرہ کے پولیس افسران اور ماتحت عملہ میں بہترین کارکردگی کی بنا پر سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم

منگل 22 مئی 2018 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ڈی آئی جی آفس مردان میں منعقدہ تقریب کے دوران آر پی او مردان محمد عالم شنواری نے مردان اور نوشہرہ کے پولیس افسران اور ماتحت عملہ میں بہترین کارکردگی کی بنا پر سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او مردان خرم رشید، ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی، ڈی پی او صوابی سہیل خالد اور ڈی پی او نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں مردان اور نوشہرہ پولیس نے الگ الگ کاروائیاں کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کی بدولت اندھے قتل، منشیات اور اسلحہ بارود کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کا گرفتار کیا۔ڈی آئی جی نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے رہیں تاکہ محکمہ پولیس کا نام مزید روشن ہو اور دیگر ملازمین بھی آپ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ انعام پانے والوں میں ڈی ایس پی اختراز خان، ڈی ایس پی لقمان خان، ایس آئی عاشق حسین، ایس آئی تاج محمد، اے ایس ائی ظہور اقبال، اے ایس ائی خالد خان اے ایس ائی نزیر خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :