کسی جماعت کے پاس مہاجروں کیلئے کوئی پروگرام نہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر

آج مہاجر تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ،از سرنو منظم ہورہے ہیں،چیئرمین ایم آئی ٹی

منگل مئی 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی اور مذہبی جماعت کیخلاف مہاجروں کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ ہر جماعت مہاجروں کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن سندھ کے مہاجر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا اتحاد ہی ان تمام غاصب جماعتوں اور حکمرانوں کی موت ثابت ہورہا ہے۔

وہ ناظم آباد میں ایک تقریب کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں MIT بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور حیران کن نتائج سامنے آئیں گے۔ کیونکہ اب مہاجر اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کسی بھی جماعت کے پاس نہ تو مہاجروں کیلئے کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی وہ مہاجر حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ آج مہاجر عوام ہر طرف سے مایوس ہوچکے ہیں اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے مہاجر مفاد پرستوں کی ضمانتیں ضبط کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 10 سالہ دور اقتدار میں سندھ کے شہری علاقوں کیلئے کوئی کام نہیں کئے ہیں۔ سوائے جھوٹے وعدے اور دعوؤں کے ۔ آج سندھ کے شہری علاقے گوٹھ کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں ، کراچی جیسے بین الاقوامی شہر میں رہنے والے 70فیصد مہاجر آبادی پینے کے صاف پانی ، بجلی،، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم کردی گئی ہیں۔