رسالپور، ڈاکو ڈیلر کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

منگل 22 مئی 2018 20:17

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) رسالپور رشکئی میں دن دیہاڑے ڈکیتی چار مسلح ڈاکو نے اسلحے کے نوک پر ہول سیل کے ڈیلر کو یرغمال بناکران سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوتے وقت فائرنگ شروع کردی ۔فائرنگ سے بازار میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا اور وہاں پر موجود لوگوں نے فائرنگ سے بجنے کے لئے دوڑ لگائی۔ جس پر انجمن تاجران کے صدر نے ڈاکو کو پکڑنے کیلئے آوازیں شروع کی۔

موقع پر موجود لوگوں نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا ۔جبکہ ڈکیتی میں تین ڈاکو سرغنہ سمیت فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے ۔ گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر رسالپور پولیس نے مردان سے ایک اور ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ رسالپور کے علاقے رشکئی بازار میں چار مسلح ڈاکو نے اسلحے کے نوک پر ہول سیل کے ڈیلر بہار ولد اکرم ساکن رشکئی کو یرغمال بناکران سے آٹھارہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوتے وقت فائرنگ شروع کردی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے بازار میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا اور وہاں پر موجود لوگوں نے فائرنگ سے بجنے کے لئے دوڑ لگائی۔ جس پر انجمن تاجران کے صدر فاروق خان نے ڈاکو کو پکڑنے کے لئے آوازیں شروع کی۔ موقع پر موجود لوگوں نے ایک ڈاکو وحید اللہ ساکن حمزہ رشکئی کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا ۔ وا قع کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نے ایکشن لیتے ہوئے وردات میں شامل تین ڈاکو کو جلد از جلد گرفتار کرنے حکم دیا جس پر ایس ایچ او رسالپور ناصر خان بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ گرفتار ڈاکو وحیداللہ کی نشاندہی پر وردات میں شامل ڈاکوشیرمحمد کو مردان سے گرفتار کرلیا جبکہ رسالپور پولیس نے ڈکیتی کا سرغنہ سمیت دوڈاکوکی گرفتاری کیلئے مردان میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔