سوئی، 29 کروڑ کی لاگت سے پیر کوہ کے عوام کیلئے پینے کے پانی کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا

منگل 22 مئی 2018 20:17

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) 29 کروڑ کی لاگت سے پیر کوہ کے عوام کے لیے پینے کے پانی کے پراجیکٹ کا افتتاحی تقریب،پراجیکٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی شمبانی نے کیا ،اس موقع پر پی ایچ ای کے ایکسین محمد ارشد بزدار بھی موجود تھے ،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئر مین میر غلام نبی نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے وعدے کے مطابق پیر کوہ کے عوام کے پینے کے پانی کے لیے ٹیوب ویلز کے کام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے اور ہم۔

(جاری ہے)

پیر کوہ کے عوام کی جانب سے وعدے کی پاسداری کرنے میر سرفراز بگٹی کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں اس موقع پر پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی اور بکروں کا صدقہ دیا گیا ،بعد ازاں ماہ رمضان کے مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی بگٹی کے علاوہ وڈیرہ علی محمد بگٹی میر ولی بگٹی اور عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر 350سے زائد مستحق بچوں بزرگوں معذور افراد میں مفت راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر مستحق افراد سے بات چیت کرتے ہوئے میر غلام نبی بگٹی نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس ماہ مقدس میں اپنے گردونواح کے مستحق افراد کا خیال کریں کیونکہ یہ ہمارا دینی اخلاقی فرض ہے اس موقع پر مستحق افراد نے مفت راشن دینے پر وڈیرہ غلام نبی بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :