بلدیہ جنوبی کی300سے زائد سولڈ ویسٹ ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیں،سید ذوالفقار شاہ

منگل 22 مئی 2018 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک محمد نواز نے کہا ہے کہ بلدیہ جنوبی کراچی کے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی300سے زائد ملازمین کو آئی ٹی کے اہلکاروں کی سستی ،گفلت اور لاپرواہی کے باعث تاحال ماہ اپریل کی ماہوار تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی ہیں ایم ڈی سولڈ ویسٹ کے واضح احکامات کے باوجود بھی ایک ہفتے سے زائد گذرنے کے باوجود متعلقہ اہلکار تاحال تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی نہیں بناسکے جس سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اور انہوں نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :