سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں ٹریفک روانی مزید بہتر بنانے کے لئے راجہ بازار سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا

منگل 22 مئی 2018 19:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں ٹریفک روانی مزید بہتر بنانے کے لئے راجہ بازار سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے یہ آپریشن راجہ بازار، باڑہ بازار، ٹرنک بازار اور لوہے والا بازار میں کیا گیا اس موقع پر سڑک پر بیچنے کی غرض سے رکھا گیا سامان کپڑے ، سٹال ، ریڑھیاں اور دیگر ٹھیلے سامان وغیرہ قیضے میں لے کر ٹی ایم اے آفس میں جمع کروا دیئے اور سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار کے مطابق رمضان المبارک کے دوران راولپنڈی شہر سمیت دیگر تحصیلوں میں عوام کو سفری سہولیات کے پیش نظر ٹریفک پولیس متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں تجاوزات سمیت غلط پارکنگ ، نو پارکنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک بہائو کو مزید بہتر بنایا جاسکے انہوںنے بتایاکہ راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک سہولیات کے حوالے سے کوشاں ہے انہوںنے کہا کہ شہری معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 051.9272616پر رابطہ کریں ۔