بورڈ آف انیٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے امتحانات کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا

منگل 22 مئی 2018 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) بورڈ آف انیٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے امتحانات کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا میٹرک 25 جولائی ،نویں جماعت19 اگست،انٹر پارٹ ٹو،12 ستمبر انٹر پارٹ ون 10 اکتوبر 2018 کو نتائج کا اعلان کرے گا،ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر انتظام ہونے والے امتحانات کے نتائج کیلئے سرگودھا بورڈ نے تاریخ کا اعلان کر دیا سرگودھا بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کے امتحانات 2018 کے سالانہ امتحانات کے تنائج 25 جولائی،نویں جماعت سے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 19 اگست ،گیارویں جماعت کے 10 اکتوبر،بارویں جماعت کے 12 ستمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا،