ڈپٹی ڈائریکٹر نیو ٹیک طلعت نے صنعت زار سرگودھا کا دورہ

75 نئی طالبات سے ادارے کی کارکرگی ااور مسائل کے حوالے سے بھی پوچھا

منگل مئی 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر نیو ٹیک طلعت نے صنعت زار سرگودھا کو دورہ کیا، 75 نئی طالبات سے ادارے کی کارکرگی ااور مسائل کے حوالے سے بھی پوچھا جس پر تمام طالبات نے ادارے پر پورے اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کام اور ہنر کی اہمیت پر زور دیا ، اور بتایا کہ نیوٹیک ادارہ تمام طالبات کو تعلیمی اخراجات فراہم کریگا 3 ہزار ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ،کورس مکمل کرنے کے بعد طالبات کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا،۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلوایا کہ نیو ٹیک آئندہ بھی صنعت زار میں تعلیم حاصل کرنے والی طلبات کے لئے اقدامات اٹھاتا رہے گا،اور ہنر مند خواتیں کیلئے بہتریں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں وظیفہ بھی ادا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :