چیئرمین نیب کا ن لیگی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کا حکم

ن لیگ کے ایم این اے ریاض الحق اور ایم پی اے شاہ نواز خان کے خلاف اختیارات سے تجاوزاورکرپشن کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 مئی 2018 20:14

چیئرمین نیب کا ن لیگی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کا حکم
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2018ء) : چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ن لیگ کے ایم این اے ریاض الحق اور ایم پی اے شاہ نواز خان کے خلاف کرپشن کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں زیر تفتیش مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

جبکہ کرپشن کی شکایات پرنوٹسز بھی لیے۔ نیب نے مختلف کمپنیوں میں کرپشن کی شکایات کی جانچ پڑتال کاحکم دے دیا ہے۔چیئرمین نیب نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شاہ نواز خان کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔شاہ نواز خان پرپرائمری سکول کی چھت پرقبضہ کرنے کا الزام ہے۔اسی طرح نیب نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کیخلاف بھی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قواعد کے برعکس بینک میں رقم جمع کروائی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قواعد کے برعکس5ارب رقم جمع کروائی جس کی شکایت پر نوٹس لیا گیا ہے۔چیئرمین نیب نے اوکاڑا میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ریاض الحق جج کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ریاض الحق پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ریاض الحق نے سڑکوں کے تعمیری فنڈز میں خردبردکی ہے۔

دوسری جانب نیب میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جعلی ڈگری والی100سے زائد غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ رمضان اعوان غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ رمضان اعوان کیخلاف اہم ثبوت حاصل کرلیے۔ جس پررمضان اعوان کومحکمہ بلدیات میں جاری تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جعلی ڈگری رکھنےوالوں کوبھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتی کیا گیا۔