سکھر، معذور افراد کو ملنے والا فنڈ سرکاری افسران ہڑپ کر گئے

معذور افراد کا غریبوں کے فنڈز کھانیوالے سرکاری افسران کے خلاف حکام بالا سے کاروائی کرنے کا مطالبہ

منگل مئی 20:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) معذور افراد کو ملنے والا فنڈ سرکاری افسران ہڑپ کر گئے۔ متاثرہ شخص نابینا بیٹی کے ہمراہ انصاف کے لئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق پنو عاقل کے نواحی گاؤں پیرل عالمانی کے مکین اکبر اکبرعالمانی نے اپنی نابینا بیٹی روشنی کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر بتای کے وہ کئی سالوں سے بے روزگار ہے بچوں کی کفالت کے سلسلے میں سندھ حکومت کے متعلقہ اداروں کو درخواستیں دی تھی محکموں کی جانب سے مالی مدد کے فنڈز ریلیز کئے گئے لیکن پنو عاقل کے سرکاری افسران میرے ریلیز کردہ فنڈز ہڑپ کر گئے ہیں انصاف کے لئے کئی سالوں سے دفاتروں کے چکر کاٹ رہا ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے متاثرہ شخص نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے غریبوں کے فنڈز کھانیوالے سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسکی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کا کاعلاج اور گھر کی کفالت کر سکے۔

متعلقہ عنوان :