Live Updates

معروف اداکارہ اور ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 مئی 2018 20:24

معروف اداکارہ اور ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) معروف اداکارہ اور ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اور ن لیگ کی دیرینہ کارکن و رہنما کنول نعمان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کنول نعمان ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب کروائی گئی تھیں۔ کنول نعمان کو خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کا ٹکٹ دے کر 2013 میں ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی بنوایا گیا تھا۔

تاہم اب کنول نعمان نے اپنی پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کنول نعمان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ تاہم کنول نعمان کے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیے جانے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ کنول نعمان نے ایسے وقت میں پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے جب ن لیگ کے رہنما اور اراکین پارلیمنٹ بہت بڑی تعداد میں پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ کو خیر آباد کہنے والے رہنماوں اور اراکین اسمبلی کی اکثریت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ جبکہ کنول نعمان کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ تاہم واضح رہے کہ کنول نعمان سیاست میں آنے کے بعد سے صرف ن لیگ سے وابستہ رہی ہیں۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ برین ہیمرج کے باعث موت کی دہلیز تک بھی پہنچ گئی تھیں۔ تاہم معجزانہ طور پر اداکارہ و رکن اسمبلی کی جان بچا لی گئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات