پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی کریگا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایس سی او کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اپنے تجربات کا اس فورم کے ذریعے تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل

منگل مئی 20:56

پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت منعقد ہونے والے 3 روزہ انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی کرے گا، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایس سی او کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اپنے تجربات کا اس فورم کے ذریعے تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی انسداد دہشتگردی سے متعلق قانونی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس 23 سے 25 مئی کو ہو گا۔

(جاری ہے)

شنگھائی تعاون تنظیم کی باضابطہ رکنیت کے بعد پاکستان میں منعقدہ ہونے والا یہ پہلا اجلاس ہو گا۔۔ڈاکٹر محمد فیصل نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وفود کو اس اجلاس میں شرکت کیلئے خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے غور کیا جائے گا۔ انسداد دہشت کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پر بھی غور ہوگا، ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ علاقائی تعاون انسداد دہشتگردی، منشیات اسمگلنگ اور منظم جرائم کیخلاف ایس سی او کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنے تجربات کا اس فورم کے ذریعے تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔